پاکستان سافٹ بال فیڈریشن ساﺅتھ ایشین ویمن کپ کی میزبانی کرےگی
پاکستان سافٹ بال فیڈریشن ساﺅتھ ایشین ویمن کپ کی میزبانی کرےگی
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان سافٹ بال فیڈریشن رواں سال ساﺅتھ ایشین ویمن کپ کی میزبانی کرے گی۔ ایونٹ ستمبر میں کراچی میں ہوگا اور ایونٹ میں بھارت ‘ ایران اور عراق کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دریں اثناءرواں سال اپریل میں قومی انڈر 19 مردوں کی ٹیم تھائی لینڈ میں چھٹی ایشیئن مینز جونیئر چیمپئن شپ میں بھی شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سافٹ بال کا کھیل بالخصوص نوجوانوں میں کافی مقبول ہو چکا ہے اور فیڈریشن قومی ایونٹس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی کھلاڑیوں کو بھیجے گا۔