اے پی ایم ایل پنجاب نے پرویز مشرف کی حوصلہ افزائی اور اظہار یکجہتی کیلئے کارکنوں کو آج اسلام آباد طلب کرلیا
اسلام آباد (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے سابق صدر پرویز مشرف کی حوصلہ افزائی اور اظہار یکجہتی کیلئے کارکنوں کو آج (پیر کو) اسلام آباد طلب کر لیا۔ اے پی ایم ایل ایڈمنسٹریٹر پنجاب کی جانب سے اے پی ایم ایل کے کارکنوں و ذمہ داروں کو ایک پیغام بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام کارکن آج پیر کو اسلام آباد میں پارٹی سیکرٹریٹ میں جمع ہو جائیں جہاں پر مشاورتی اجلاس کے بعد سابق صدر پرویز مشرف کی حوصلہ افزائی کیلئے اے ایف آئی سی کے سامنے جمع ہو کر اظہار یکجہتی اور مظاہرہ کیا جائیگا۔