کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بدھ سے کھل جائیں گے
کراچی (آن لائن) کراچی سمیت سندھ بھر میںسرکاری ونجی سکولز اور کالجز بدھ 8جنوری سے کھل جائیں گے۔ سردی کی شدت میں غیر معمولی کمی کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سکول و کالج پیر 6جنوری سے کھلیں گے جس کے باعث والدین اور طلباء وطالبات شدید پریشان تھے۔ سندھ کے محکمہ تعلیم سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بدھ8جنوری سے کھل جائیں گے۔