تیونس : پارلیمنٹ نے اسلام کو آئین کا ماخذ قرار دینے کا بل مسترد کر دیا
تیونس : پارلیمنٹ نے اسلام کو آئین کا ماخذ قرار دینے کا بل مسترد کر دیا
تیونس (اے پی پی) تیونس کی پارلیمنٹ میں اسلام پسندوں نے بظاہر ایک سمجھوتہ کرتے ہوئے ا±س قانونی بِل کو مسترد کر دیا جس کے تحت مذہب اسلام کو ملکی دستور کا ماخذ قرار دیا جانا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پیش رفت گزشتہ روز ملکی دستور کی منظوری کے عمل کے دوران سامنے آئی تاہم اِس دوران ریاست کے سرکاری دین کے طور پر اسلام کو تسلیم کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں نئے دستور کی شق وار منظوری کا عمل ہفتے کے روز شروع ہوا ہے۔ نئے دستور کی ک±ل 146 شقیں یا آرٹیکلز ہیں ، ہفتے کے روز اِن میں سے 12 کی منظوری دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دستور کی منظوری کے لیے 14 جنوری حتمی تاریخ طے کی گئی ہے۔