امریکہ: طیارے کے حادثے میں 3افراد زخمی ہوگئے
امریکہ: طیارے کے حادثے میں 3افراد زخمی ہوگئے
نیو یارک (اے پی پی) امریکہ میں طیارے کے حادثے میں 3افراد زخمی ہوگئے ۔ گزشتہ روز ایک چھوٹے طیارے نے نیو یارک کے برانکس بارو کے رن وے پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ اور 2مسافر زخمی ہوگئے۔ نیو یارک سٹی فائر بریگیڈ نے کہا ہے کہ ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے ایکسپریس وے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اور طیارہ کی لینڈنگ سے ایکسپریس وے پر گاڑیوں اور ٹریفک کے بہاو پر کوئی اثر نہیں پڑا ۔ طیارہ حادثہ میں زخمی ہونیوالے 2مردوں اور ایک خاتون کوہسپتال پہنچا دیا گیا۔