اٹلی کے نائب وزیر اقتصادیات کابینہ میں ردوبدل کے مطالبے کے بعد مستعفی
اٹلی کے نائب وزیر اقتصادیات کابینہ میں ردوبدل کے مطالبے کے بعد مستعفی
روم (اے پی پی) اٹلی کے نائب وزیر اقتصادیات سٹیفانو فاسینا کابینہ میں ردوبدل کے مطالبے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔سٹیفانو فاسینا نے میتیو رینزی کو حکمراں جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کا سربراہ منتخب کرنے کے بعد کابینہ میں ردوبدل کا مطالبہ کیا تھا۔یہ باتیں حکومتی ترجمان ا توار کو اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نائب وزیر اقتصادیات سٹیفانو وزیر اعظم انریکو لیٹا کے انتہائی قریبی اور حکومتی بچت سکیم کے سخت نقاد سمجھے جاتے ہیں۔وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کہ نائب وزیر اقتصادیات کا ناقابل واپسی استعفی موصول ہو چکا ہے۔ سٹیفانو فاسینا نے کہا ہے کہ پارٹی نے گزشتہ سال حکمران جماعت کی قیادت کے لے رینزی کے انتخاب کو مسترد کر دیا تھا لیکن اب ان کے انتخاب سے ڈیموکریٹک پارٹی کے لے نیا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ میتیو رینزی نے آتے ہی ملکی الیکٹورل سسسٹم میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔