بلدیاتی انتخابات ، 30 جنوری کی تاریخ تاحال حتمی ہے: صوبائی الیکشن کمشنر
بلدیاتی انتخابات ، 30 جنوری کی تاریخ تاحال حتمی ہے: صوبائی الیکشن کمشنر
لاہور (آئی این پی) صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں تاحال بلدیاتی الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہونگے، تاریخ بڑھانے یا اس میں ردوبدل کا اختیار ہمارے پاس نہیں مرکزی الیکشن کمشن کے پاس ہے۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشن کی جانب سے پنجاب میں 30جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں ردو بدل یا ان کو موخر کرنے کےلئے وفاقی الیکشن کمشنر کو کوئی تجویز نہیں دی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تاحال 30جنوری کو بلدیاتی الیکشن کروانے کا فیصلہ حمتی ہے۔ اور اس حوالے سے تمام تیاریاں کی جاری ہیں اور اگر الیکشن کمشن کی جانب سے ہمیں کوئی اور حکم دیا جاتا ہے تو اس پر بھی مکمل عمل کیا جائیگا۔
صوبائی الیکشن کمشنر