ذوالفقار بھٹو کا یوم ولادت ملک بھر میں منایا گیا
ذوالفقار بھٹو کا یوم ولادت ملک بھر میں منایا گیا
لاہور+ اسلام آباد+ گڑھی خدا بخش (خصوصی رپورٹر+ نمائندگان) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کا 86 واں یوم ولادت صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں منایا گیا اور سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔ مقررین نے ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست اور شخصیت پر روشنی ڈالی اور ان کے پاکستان کی سیاست میں کردار اور عالمی سطح پر پاکستان کو اسلامی بلاک کا مرکز بنانے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ لاہور میں پیپلز پارٹی لاہور کے دفتر میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ پیپلز پارٹی لاہور کی صدر بیگم ثمینہ گھرکی، مرکزی رہنما الطاف احمد قریشی، صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری دیوان غلام محی الدین، سینئر نائب صدر لاہور زاہد ذوالفقار، جنرل سیکرٹری رانا اشعر، افنان بٹ، عارف خان، مولانا یوسف اعوان، رفعت بٹ و کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی ضلع اسلام آباد کے زیراہتمام تقریب پارٹی کے ضلعی صدر سید سبطل حیدر بخاری اور دیگر رہنماﺅں کی طرف سے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیر بیگ، سنیٹر سحر کامران، فوزیہ حبیب، راجہ عمران اشرف، عامر فدا پراچہ کے علاوہ پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سالگرہ کی تقریب میں زندہ ہے بھٹو زندہ ہے بی بی کے نعرے گونجتے رہے۔ رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو سیاسی شعور دیا، سابق وزیراعظم کی قوم کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ بھٹو کے فلسفے پر عمل پیرا ہو کر ہی جمہوریت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ ادھر سالگرہ کی بڑی تقریب گڑھی خدابخش میں منعقد کی گئی تاہم وفاقی دارالحکومت سمیت بڑے شہروں میں پیپلز پارٹی کوئی بڑی تقریب منعقد نہ کر سکی۔ مزار پر قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا، ملک کے دیگر علاقوں میں بھی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔ ٹوبہ ٹےک سنگھ سے نامہ نگار کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے سلسلہ مےں پی پی پی کے دفتر مےں اےک تقرےب منعقد ہوئی جس مےں پارٹی رہنماﺅں عامر جبار، ذوالفقار علی ناصر بھٹو، ذوالفقار علی زلفی، خالد محمود، گلزار ساقی، وحےد خاں گادھی، عبدالشکور شاکر اور تاج محمد تاجی سمےت عہدےداروں اور کارکنوں کی کثےر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو عملی سےاست مےں آنے پر مبارکباد دی گئی اور سالگرہ کا کےک کاٹا گےا۔ جہلم سے نامہ نگار کے مطابق سالگرہ کی خصوصی تقرےب ضلعی صدر پی پی پی چوہدری تسنےم ناصر اقبال گجر کی رہائش گاہ کوٹلہ اللہ ےار مےں منعقد ہوئی جس مےں مےاں رشےد، خان عزےز، منےر ڈار، اشرف چغتائی، راجہ نذےر، ظہور عالم بٹ، مےاں وسےم سمےت کارکنوں اور جےالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سالگرہ کا کےک کاٹا گےا۔ میانوالی سے نمائندگان کے مطابق سالگرہ کی تقریب محمد اختر خان گڈی خیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ رہنماﺅں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے واحد لیڈر تھے جنہوں نے عوام کے ہر طبقہ میں شعور بیدار کیا۔ اس موقع پر کیک کاٹے گئے اور شرکاءمیں لنگر تقسیم کیا گیا۔ علاوہ ازیں سوانسی ہاﺅس پر بھی سالگرہ کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار بابر خان سوانسی نے کہا کہ آج بھی بھٹو کے چاہنے والے ان کے نام پر مر مٹنے کیلئے تیار ہیں۔ تقریب سے شیخ محمد حسین، اسلم خان، ملک غلام عباس کمرمثانی، ارسلان احمد، ڈاکٹر غلام شبیر، رستم خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں کیک کاٹا گیا۔
بھٹو/ یوم ولادت