مشرف نے خواجہ آصف کیخلاف توہین عدالت، وزیراعظم، وزرا کی بیان بازی روکنے کیلئے درخواست کا فیصلہ کرلیا: ذرائع
اسلام آباد (اے این این) ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے وزیردفاع خواجہ آصف کیخلاف توہین عدالت جبکہ غداری کیس کے فیصلے تک وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو کیس سے متعلق بیان بازی سے رو کنے کیلئے دوالگ الگ درخواستیں دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وکلاء کی ٹیم نے درخواستیں تیارکرلی ہیں جنہیں آج دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نوازشریف اور خواجہ آصف کے بیانات کے تراشے درخواستوں کے ساتھ لگائے جائینگے۔