ایران کی جانب سے فائرنگ، پاکستان نے دوطرفہ سرحدی امور کے اجلاس میں اعتراض اٹھایا
نوکنڈی (آن لائن) پاکستان ایران دو طرفہ سرحدی امور کا اجلاس تفتان میں منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد قاسم بلوچ تحصیلدار محمد جان جمالدینی کرنل تفتان اشتیاق کرنل سائیندک محمد عمر جبکہ ایران کی جانب سے مرزبان درجہ II نمائندہ غفار برہیمی مرزبان درجہ II ایک ملک تیمور کاظمی نے شرکت کی اجلاس میں پاکستان کی جانب سے ملحقہ سرحدی پٹی میں بلا جواز فائرنگ اور گولے مارنے پر اعتراض کیا گیا ایرانی افسران نے سختی سے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا پاکستان کے لوگ ہمارے بھائی ہے شر پسند عناصر ہماری دوستی میں خلل ڈالنے کیلئے ایسی ذلیل حرکتیں کرتے ہیں۔ اجلاس میں زیرو پوائنٹ کا دورانیہ بڑھانے، اشیاء خوردونوش کی فراہمی، پندرہ روزہ راہداری جانیوالے لوگوں کو جلدی فارغ کرنے اور سرحدی پٹی پر سکیورٹی سخت کرنے جیسے مسائل پر بحث کی گئی۔