معاشی استحکام سود سے پاک اسلامی نظام معیشت سے ہی آئے گا: ملی مجلس شرعی
معاشی استحکام سود سے پاک اسلامی نظام معیشت سے ہی آئے گا: ملی مجلس شرعی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مجلس شرعی کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں استحکام سود سے پاک اسلامی نظام معیشت کے نفاذ سے ہی آئیگا، جس نظام معیشت میں اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کھلی جنگ ہو وہاں کوئی بھی نظام حکومت کامیاب نہیں ہو سکتا ہے، سود کے خلاف تحریک کو حتمی شکل دینے کے لئے 11جنوری کو لاہور تنظیم اسلامی کے دفتر میں اجلاس طلب کر لیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز اجلاس میں ملی مجلس شرعی کے صدر مفتی محمد خان قادری، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا راغب حسین نعیمی، مولانا امیر حمزہ، حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا حسین اکبر سمیت دیگر نے اپنی گفتگو میں کیا۔ اجلاس میںیہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ تمام دینی جماعتیں حسب سابق فرقہ واریت کی آگ بجھانے کے لیے متحد ہو جائیں اور اپنے اپنے دائرہ کار میں اپنا اثر و رسوخ بھرپور طریقہ سے استعمال کریں۔