ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورکوٹ میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل
ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورکوٹ میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شورکوٹ میں 8 جنوری سے 11 جنوری تک خصوصی انسداد پولیو مہم کی نگرانی کیلئے محکمہ صحت کے افسران اور عالمی ادارہ صحت‘ یونسیف اور ملنڈاگیٹس فاﺅنڈیشن کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جو مہم کی نگرانی کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچ چکی ہے۔ بابر حیات تارڑ نے بتایا کہ مشترکہ مانیٹرنگ ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر نذر حسین‘ عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر عابدی ناصر‘ یونیسف کے نمائندے ڈاکٹر رانا مشتاق‘ ڈاکٹر احسان‘ ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے ڈاکٹر اسلم چودھری اور دیگر افسران و اہلکار شامل ہیں۔ بابر حیات تارڑ نے کہا کہ ایک ہی ضلع سے پولیو کے 3 کیس رپورٹ ہونا متعلقہ افسران و اہلکاران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ سپیشل سیکرٹری صحت نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ صوبے میں پولیو وائرس کا خاتمہ حکومت کی پہلی ترجیح اور اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں کسی افسر یا اہلکار کی خراب کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی۔