ھارتی فوج نےکنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اورایک زخمی ہوگیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی اسلحہ چھوڑکربھاگ گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرپاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سواں پترا چیک پوسٹ پرحملہ کیا اورحاجی پیرسیکٹرباغ کے علاقے میں دراندازی کی، بھارتی افواج کی فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی شہید اورایک زخمی ہوگیا۔ پاک فوج نے بھارتی حملے کا بھرپورجواب دیتے ہوئے ناصرف دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں بلکہ بھارتی فوجی اسلحہ چھوڑکربھاگنے پرمجبورہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس پربھارتی فوجی اسلحہ چھوڑکرفرارہوئے۔ دونوں جانب سے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا