عوام میں شعور بیدار ہوتا دیکھ کر پنجاب حکومت کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، چودہ جنوری کا لانگ مارچ ظالمانہ نظام کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ الطاف حسین
پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ استحصالی قوتیں عوام میں شعور بیدار ہوتا دیکھ کرخوفزدہ ہیں جبکہ پنجاب کے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں،یہی وجہ ہے کہ لانگ مارچ کی تیاریاں کرنے والے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی جبر کے ذریعے انقلاب کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔ایسا کرنے والے یاد رکھیں کہ ملک میں فرسودہ نظام کے خاتمے کا دن قریب ہے اور چودہ جنوری کا لانگ مارچ اس کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔