چودھری اعتزاز احسن کی صاحبزادی کا نکاح، شادی کی تقریب کل ہو گی
لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سنیٹر چودھری اعتزاز احسن کی صاحبزادی زینب اعتزاز کا نکاح ہو گیا جبکہ شادی کی تقریب کل ہو گی۔ ہفتے کے روز بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہاﺅس میں نکاح ہوا جس میں ان کی فیملی اور ناروے سے آئے ہوئے انگریز مہمانوں نے شرکت کی۔ نکاح کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل اور اعتزاز احسن کے بھائی ڈاکٹر اعجاز احسن نے پڑھایا۔ ناروے کے شہری دلہا آئیون جانسن جو مسلمان ہو چکے ہیں نکاح کے الفاظ مشکل سے پڑھتے رہے۔ نکاح نامے میں 20ہزار پاﺅنڈ حق مہر لکھا گیا۔ ان کی شادی کل 7جنوری کو زمان پارک کی مین گراﺅنڈ میں ہو گی۔