اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)24 جنوری کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نو منتخب کانگریس کے غیر معمولی اجلاس میں فیفا اور اے ایف سی کی تجاویز کردہ آئینی ترامیم کو مسترد کر نے کے بعد ایک ڈیڈلاک پیدا ہو گیا ہے۔ پی ایف ایف کا موجودہ آئین فیفا کے قوانین کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ اس صورتحال کے پیش نظر پی ایف ایف کانگریس کو فیفا کی مجوزہ ترامیم کو تسلیم کرنا ہو گا، بصورت دیگر پاکستان میں فٹبال کا انتخابی عمل اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت التواکا شکار ہو سکتی ہے۔ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک جلد ہی کانگریس اراکین سے اس سلسلے میں میں آن لائن میٹنگ کریں گے
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نو منتخب کانگریس کا اجلاس،آئینی ترامیم کو مسترد ، ڈیڈلاک پیدا
Feb 06, 2025