لاہور (خبر نگار) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں تقرر و تبادلے‘ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ڈاکٹر محمد صدیق گل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بھکر تعینات، طاہر مجید ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ملتان، وجاہت علی خان سپرنٹنڈنٹ جیل انسپکٹریٹ آف پریزن پنجاب لاہور، وجاہت علی خان کو سپرنٹنڈنٹ سب جیل پنڈی بھٹیاں کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ جاوید اقبال ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی پریزن ساہیوال، محمد جعفر سید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل جھنگ، آصف مرتضی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ تعینات کیا گیا۔
محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں تقرر و تبادلے
Feb 06, 2025