مسلم لیگ ن نے جن نامساعد حالات میں حکومت سنبھالی تواس کو دیکھ کر یہی لگتا تھا کہ حکومت چند مہینوں کی مہمان ہوگی اور نئے انتخابات وقت کی ضرورت ہوگی مگر جیسے جیسے وقت گزرتا گیا تو یہ نظریہ ساتھ ساتھ دم توڑنے لگا۔وفاق میں وزیراعظم شہباز شریف نے دن رات ایک کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا۔جب ہم پنجاب میںسابق وزیراعلی عثمان بزدار کی حکومت اور کارکردگی پر نظر دوڑاتے تو ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا تھا کہ اتنے بڑے صوبے کی عوام ساڑھے تین برس اپنے حق سے محروم رہی۔جیسے پنجاب کی قیادت مریم نواز نے اپنے ہاتھ میں لی اور صوبے کے مسائل پر نظر دوڑائی تو اس میں مسائل کا انبار ہی نظر آیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی ٹیم کو اکھٹا کیا اور انہیں ٹاسک دئے کہ غفلت اور کوتاہی کی کوئی گنجائش ان کے پاس نہیں اور ان کے پاس کوئی چوائس بھی نہیں ہے۔اس عرصے میں پنجاب کے عوام کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے تاریخی اور انقلابی اقدامات نظر آنے لگے ،مریم نواز نے صوبے کو خوشحال اور ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے نہ دن دیکھا نہ رات منہ آندھی نہ بارش دیکھی ،منصوبوں کو شروع کیا اور عملی نمونہ عوام کے سامنے رکھ دیا۔اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ پنجاب کی عوام کو کافی عرصے بعد محسوس ہورہا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے۔اس کیلئے نہ صرف مضبوط ٹیم کی ضرورت ہے بلکہ ویژن بھی پورا درکار ہوتا ہے۔پنجاب کی تاریخ میں مریم نواز پہلی وزیراعلی ہیں جنہوں نے ایک سال میں 80 سے زیادہ منصوبے شروع کئے۔ مریم نواز کی حکومت 50 سے زیادہ اپنے منصوبے مکمل کر چکی ہے۔تجاوزات جو پنجاب کی ترقی میں بڑی رکاوٹ تھی، اس پر مریم نواز نے صوبے بھر میں گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا ،شہر شہر ،نگر نگر اس پر کام کیا اور ابھی تک اس پر کام جاری ہے۔سڑکوں اور مارکیٹوں اور تجارتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کو ہٹایاجارہا ہے اور سب جگہوں کا صاف کیا جارہا ہے۔جس سے شہروںاور تحصیلوں کی خوبصورت میں نہ صرف اضافہ ہورہا ہے،بلکہ پارکنگ کے مسائل بھی حل ہورہے ہیں اور شہریوں کو آسانی مل رہی ہے۔اس میں ایک سوال جو شہری کررہے ہیں کہ مریم نواز کو اس کام پر مکمل دھیان دینا ہوگا تاکہ تجاوزات کا مکمل خاتمہ ہوسکے اس کے ساتھ ان لوگوں(افسران) کے خلاف ضرور کاروائی کرنا ہوگی جن کی آشیر باد سے یہ تجاوزات کی دیمک یہاں لگی اور ان کے خلاف کوئی محکمانہ کاروائی بھی نہیں ہوئی ،اتنے برسوں سے یہ لوگ کس دھٹائی سے نظام کے منہ پر تمانچے مارتے رہے اور اپنی جیبیں بھر کر لوٹ مار کا بزار گرم کئے رکھا ،اس میںجو لوگ ملوث ہیں چاہیے وہ ضلعی انتظامیہ کے لوگ ہوں یا پولیس کے لوگ ہوں ان کے نام ہر صورت بے نقاب ہونے چاہیے اور ان کے خلاف کیسز بنا کر کاروائیاں ہونی چاہیئے کیونکہ اگر یہ لوگ سسٹم کااسی طرح حصہ بنے رہے اور اپنے چہروں وک وقتی طور پر چھپا لیں توایسا ممکن ہے کہ وزیراعلی مریم نواز کی نظر جیسے ہی ہٹے تو یہ مافیاایک دو ماہ کے اندر پھر تجاوزات کو اس سسٹم کا لازمی جزو بنادیں گے کیونکہ ایسے کرپٹ لوگوں کے خلاف کاروائی ضرور ہونی چایئے تاکہ باقی لوگوں کو اس سے سبق حاصل ہو۔اس کے علاوہ صاف صفائی کے پروگرام سے صوبے کا حسن نکھرنے لگا ہے اس پر کام جاری رہنا چاہئے۔مریم نواز کا یہ اقدام بھی بہت اہم ہے کہ جو محکمہ کسی پراجیکٹ کے لئے سڑکوں یا گلیوں کا توڑے وہ محکمہ خود سڑک بنا کر دے گا،یہ بھی قابل احسن اقدام ہے۔خوش اورخوشحال کاشتکارکے تحت کسان کارڈ،ایگر ی میکانزیشن،انٹرن شپ کے بعد ایک اورمیگا پراجیکٹ شروع کیا گیا-زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پراجیکٹ شروع کیا-قرعہ اندازی کے ذریعے پہلے فیز میں پنجاب بھر میں 8ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا پروگرام ہے۔سپیشل بچوں کیلئے سپیشل پراجیکٹس کا سپیشل ریکارڈقائم کیاگیا- لاہور میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں ہے-پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول میں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیاجائے گا۔ پنجاب حکومت عالمی معیار کا ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرانے جارہی ہے، مریم نواز شریف 9 فروری کو ’’ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کا افتتاح کریں گی۔’’ہارس اینڈ کیٹل شو2025‘‘ کا عنوان’’اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی‘‘ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور 10 فروری سے شروع ہوگا جس میں 30 سال بعدپہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنیں گیں۔غریبوں کیلئے بیس ہزار نئے گھروں کی تعمیر کا پراجیکٹ اپنا گھر شروع کیا گیا۔پہلی بار اقلیتی خاندانوں کیلئے مینارٹی کاڑد پروگرام شروع کیا گیا۔ اس کے ساتھ آسان کاروبار قرضہ سکیم شروع کی گئی۔پنجاب میں پہلی بار الیکٹرک بسیں چلائی جارہی ہیں۔سٹوڈنٹس کیلئے سکالرشپ اور فارغ التحصیل طلباطالبات کے لئے کاروباری قرضہ سمیت بیسوں ایسی سکیمیں پنجاب میں شروع ہو گئی ہیں جو صوبے کی تاریخ میں پہلی بار عوام کو دیکھان اور ملنا نصیب ہورہی ہیں۔اگر ہم مریم نواز کو ایک ’’آئرن لیڈی ‘‘ کہیں تو بے جا نہ ہوگا جنہوں نے نامساعد حالات میں صوبہ سنبھالا اور اپوزیشن کی سخت تنقید کے باوجود پنجاب کے عوام کی ترقی کا سفر جاری رکھا ہوا ہے۔اس بات میں کوئی شک نہیںہے کہ مریم نواز اگر پانچ برس حکومت مکمل کرلیں تووہ پنجاب کے لئے بہت کچھ کر جائیں گی وہ ایسے منصوبے عوام کے سامنے رکھ جائیں گی کہ لوگ داد دئے بغیر رہ نہیں سکیں گے اور مخالفین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ،کیونکہ پنجاب کے لوگ انہیں اپنی ’’ماں ،بہن اور بیٹی ‘‘کے روپ میں دیکھتے ہیں یوں وقت کے ساتھ وہ پنجاب کے لوگوں کی صیح معنوں میں آوازاور ترجمان بن جائیں گی۔
مریم نواز کا 80 میں سے 60 سے زائد منصوبے مکمل کرنے کا اعزاز
Feb 06, 2025