
سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی میت دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچا دی گئی ہے۔دبئی سے میت لے کر آنے والی پرواز ایم ایل ایم 567 میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی اہلیہ، صاحبزادی اور دیگر بھی کراچی پہنچے ہیں۔سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی میت لے کر آنے والا طیارہ ایئر بس اے 319 کمپلیکس ایسوی ایشن مالٹا کی ملکیت ہے جو لگ بھگ 14 سال پرانا ہے۔