
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے کا سارے کا سارا ٹکٹوں کا نظام رابطہ ایپ پر چلا جائے گا جس کے ذریعے 5 سے7 فیصد منافع میں اضافہ ہوگا۔آٹو میٹک بکنگ اینڈ ٹریول اسسٹنٹ ایپ ’’رابطہ‘‘ متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ رابطہ ایپ کے لیے ریلویز اور دو چینی کمپنیوں سے معاہدہ ہوا ہے. ہم سمجھتے ہیں رابطہ ایپ کا محکمہ ریلوے کو فائدہ ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان ریلوے اور چائنہ کمپنی جے ساتھ رابطہ ایپلیکشن پر باہمی مفاہمتی یاداشت ہر دستخط ہوگئے ہیں. رابطہ ایپلیکشن کا 12 سال کے لیے مہادہ کیا گیا ہے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مسافر گھر بیٹھ کر سفری سہولیات کی بکنگ کروا سکے گا، ٹکٹ ٹیکسی ہوٹلز کی بکنگ ہوسکے گی. ٹکٹنگ کا مکمل ریکارڈ ٹرینوں کی آمد رفت کا بھی ریکارڈ رابطہ ایپلیکشن میں ہوگا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ گوادر میں ریلوے کی اراضی موجود ہے ان کو استعمال میں لایا جائے گا. پیںشن اور تنخواں کی ادائیگیوں کے لیے وفاقی حکومت سے گرانٹ ملنے کا امکان ہے. ایم ایل ون کے لیے اتنا بڑا لون نہیں لے سکتے مگر اس کے بغیر ریلوے کا چلنا مشکل ہے. ایم ایل ون کے لیے دوبارہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔