
پاکستان کے کرکٹر افتخار احمد جنہوں نے کوئٹہ کے نمائشی میچ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگائے تھے بنگلہ دیش روانہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابقافتخار احمد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے ڈھاکا روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ اپنی ٹیم برشال کی طرف سے میچ میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ کرکٹر افتخار احمد نے کوئٹہ میں ہونے والے نمائشی میچ میں وہاب ریاض کے ایک اوور میں 6 چھکے لگائے تھے۔اپنے ایک بیان میں افتخار احمد نے کوئٹہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کی عوام نے مجھے محبت اور عزت دی جس کا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔افتخار احمد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں فورچئن برشال کی نمائندگی کرتے ہیں اور وہ کوئٹہ کے نمائشی میچ میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے۔افتخار احمد نے مزید کہا کہ میری کوشش ہے کہ اپنی برشال کی طرف سے اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں۔