اے پی سی کیلئے تحریک انصاف کو دعوت نامہ نہیں ملا: فواد چودھری
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے لیے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی ہےرہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔