Waqt News
Sunday | March 26, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

آئی ایم ایف کی نئی شرائط

Feb 06, 2023 10:29 AM, February 06, 2023
  • شفقت رانا
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
آئی ایم ایف کی نئی شرائط

 قلمی چغلیاں…… شفقت رانا 

 alirazabcn@gmail.com

پاکستان کی ہر آنے والی حکومت کو مہنگائی کا سامنا ہوتا ہے اور وہ یقیناً اْس پر قابو نہیں پا سکتی جس کی وجہ سے عوام الناس کا رد عمل اْس حکومت کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔پاکستان میں پٹرول، بجلی،ڈالرز کا ریٹ کوئی سربراہ یا حکومت شوق سے نہیں بڑھاتی بلکہ وہ آئی ایم ایف سے طے کی گئیں اْن شرائط کی وجہ ہوتی ہے کہ حکومتوں کو عوام پر یہ میزائل گرانے کی ترغیب دیتی ہیں، ہر آنے والی حکومت جانے والی حکومت کو الزام دیتی ہے کہ یہ سب کچھ اْن کا کیا دھرا ہے پھر یہ شور پانے والے جب چلے جاتے ہیں تو نئی حکومت آکر یہی واویلہ شروع کر دیتی ہے۔ پاکستان کے ’’بھولے بادشاہ‘‘ عوام آج تک یہی نہیں جان سکے کہ وہ لیا قرضہ جاتا کہاں ہے؟ یا وہ اربوں ڈالرز کون لے جاتا ہے؟ خیر یہ تو ہماری عوام سمجھنا ہی نہیں چاہتی وہ تو صرف اپنی اپنی پارٹی سربراہ کے سامنے نعرے مارنے اور بھنگڑے ڈالنے میں مصروف ہیں، حالانکہ اِس بار پاکستان کی موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹایا تو اْسے نئی شرائط کا سامنا کرنا پڑا، باقی تمام شرائط تو پاکستانی عوام کا ’’کچومر‘‘ نکالنے کے لئے ہیں جبکہ دو شرائط ایسی ہیں جو کسی نہ کسی حوالے سے عوام کے فائدے میں جا سکتی ہیں۔پہلی بار ایسا لگ رہا ہے کہ آئی ایم ایف میں کوئی محب وطن پاکستانی بیٹھا ہے جس نے یہ نئی شرائط رکھی ہیں۔پہلے تو آئی ایم ایف نے یہ کہا کہ اگر آپ کو قرضہ چاہیئے تو ڈالر کا ریٹ ہماری مرضی کا لے کر آئیں،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے، گیس کی قیمت اور ٹیکس کی وصولی میں اضافہ کریں تو ہم آپ کو قرضہ دے سکتے ہیں۔ اسی طرح نئی رکھی گئیں دو شرائط میں ایک شرط یہ ہے کہ جتنے گورنمنٹ ملازمین ہیں جو گریڈ 17یا اس سے اْوپر کے ہیں، سیاستدان جن میں ایم پی اے، ایم این ایز اور منسٹرز شامل ہیں وہ سب اپنے اثاثوں کو پبلک کریں خواہ اْن کے وہ اثاثے ملک میں ہیں یا ملک سے باہر ہیں انہیں سامنے لایا جائے۔پاکستان میں یہ قانون بھی ہے کہ ایف بی آر کو جو ڈیٹا یا اثاثے دیئے جاتے ہیں وہ پبلک نہیں کئے جا سکتے اِس کے لئے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ نئی قانون سازی کی جائے اور اْن اثاثوں کو پبلک کرنے کے لئے پالیسی بنائی جائے۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہماری حکومت آئی ایم ایف سے کوئی ایسی ’’ڈیل‘‘ کر لے کہ اثاثے پبلک نہیں کئے جا سکتے تو اور بات ہے۔آئی ایم ایف نے تو 17گریڈ کے اْوپر ملازمین کی بات کی ہے جب کہ اگر پہلے گریڈ کو بھی دیکھا جائے تو پتا چلتا ہے کہ وطن عزیز میں کتنی کرپشن ہو رہی ہے۔بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے پیسہ تو اکھٹا ہوتا ہے لیکن اِس سے غریب عوام کوانتہائی مخدوش حالات سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے، آج تک اگر آئی ایم ایف کی شرائط کو دیکھا جائے تو وہ جاگیرداروں، وڈیروں اور بڑے آفیسرز کا تحفظ کرتی ہیں جبکہ سارا نزلہ غریب عوام پر نکال دیا جاتا ہے، اس بار حکومت اگر محب الوطنی کا مظاہرہ کرے تو آئی ایم ایف کی نئی شرط مان کر بغیر کسی ’’ڈیل‘‘ کے تمام افراد کے اثاثے پبلک کرنے کے حوالے سے مان جائے تو کرپشن پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے، قرضہ بھی مل جائے گا اور غریب عوام بھی سْکھ کا سانس لیں گے۔لیکن ایسا کرے گا کون؟ کیونکہ ایسا کرنے والے تو اثاثے پبلک کر نے سے خود ننگے ہو جائیں گے اور اْن کے ’’کچے چٹھے‘‘ سب کے سامنے آ جائیں گے یہ اثاثے کرپشن سے بنتے ہیں اور پھر انہی اثاثوں کو چھپانے کے لئے کرپشن کرنا پڑتی ہے۔اِس کے ساتھ ساتھ ایک مشورہ یہ بھی ہے کہ پانچ ہزار، ہزار اور پانچ سو کا نوٹ بند کر دیں پھر دیکھتے ہیں کہ سو اور پچاس کے نوٹوں کی کتنے ٹرک بھر کر ایک دوسرے کو رشوت دی جا تی ہے جب ایسا ہو گا تو وہ ٹرک چھوٹے نوٹوں سمیت پکڑے جائیں گے ورنہ ابھی تو کسی کو دس لاکھ رشوت دینی ہو تو وہ پانچ ہزار نوٹوں کی دو ’’کاپیاں‘‘ جیب میں رکھ کر دی جا سکتی ہیں۔ساتھ ساتھ وزرائ￿  اور سرکاری ملازمین کا مفت پٹرول اور پروٹوکول بند کر دیا جائے اِس طرح بھی اخراجات کو روکا جا سکتا ہے اور قومی خزانے پر پڑنے والا بوجھ کم ہو سکتا ہے۔ وزرائ￿  اور مشیر جب دوسرے ممالک کا ٹوور کریں تو اْن کے ساتھ ایک یا دو افراد ہوں، درجنوں کے حساب سے ساتھ جانے والے قافلے اخراجات میں زیادتی کا باعث بنتے ہیں اور یہ تھوڑی رقم نہیں بنتی بلکہ لاکھوں ڈالرز کا تخمینہ ہے۔بنگلہ دیش کو دیکھ لیں وہ ہم سے بعد میں آزاد ہوا اور آج اْس کی ترقی سب کے سامنے ہے، بنگلہ دیش نے آئی ایم ایف کی شرائط پر باقاعدہ عمل کیا ہے بغیر امیر اور غریب کی تمیز کے، انہوں نے اپنے بازار شام چھ اور 7بجے بند کرنے آرڈرز کئے جس سے اْن کوبجلی کی بچت کی مد میں سالانہ لاکھوں ڈالرز کا فائدہ ہوا۔ ایسے احکامات سے کچھ افراد متاثر بھی ہوں گے لیکن پاکستان کا قومی خزانہ سیراب ہو گا اور عوام الناس کو ریلیف ملے گا۔پاکستان کے تمام سرکاری اداروں کو ملنے والا مفت پٹرول بند کیا جائے، بجلی اور گیس کے بل سرکاری ادارے اور ملازمین بھی بروقت ادا کریں، انکم ٹیکس کی وصولی بلا امتیا زکی جائے، کرپشن ختم کی جائے تو ہمارا ملک معاشی بحران سے نکل سکتا ہے، اگر ایسا نہ ہوا تو وہی بات کہ میرے ابا جان رشوت لینے کے الزام میں پکڑے ھئے اور جیل چلے گئے، پھر رشوت دے کر جیل سے باہر آگئے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
شفقت رانا

شفقت رانا

مشہور ٖخبریں
  • کینسر کی تشخیص کے بعد جیل میں قید سدھو کیلئے اہلیہ کا جذباتی ...

    Mar 25, 2023 | 14:02
  • امریکی صدر کا ایران کے حق میں بڑا اعلان

    Mar 25, 2023 | 13:42
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • پاکپتن : جائیداد کا تنازع ، بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد ...

    Mar 25, 2023 | 14:16
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ...

    Mar 26, 2023 | 18:30
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے ...

    Mar 26, 2023 | 18:27
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

    Mar 26, 2023 | 18:22
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

    Mar 26, 2023 | 18:17
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے محمد نواز کو افغانستان کے خلاف ...

    Mar 26, 2023 | 18:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پاکستان پر رحم کریں!!!!!

    Mar 26, 2023
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • بھونچال رات، چاند رات 

    Mar 24, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی پیاری پیاری ...

    Mar 24, 2023
  • آئین کی ’’بے توقیری‘‘ کا رونا 

    Mar 24, 2023
  • 1

    صدر مملکت کا وزیراعظم کو مراسلہ اور اسکے مضمرات

  • 2

    آئی ایم ایف کو  ”انف از انف “ کہنے کی ضرورت

  • 3

    تھرڈ آپشن سے بچنے کیلئے سیاسی قیادتوں کی بصیرت کا امتحان 

  • 4

    کفایت شعاری مہم اور افسران کی گاڑیاں

  • 5

    موسمیاتی تبدیلیاں اور  کرۂ ارض کا مستقبل

  • 1

    اتوار ، 4 رمضان المبارک ، 1444ھ، 26 مارچ 2023ئ

  • 2

    ہفتہ ‘  3  رمضان  المبارک  1444ھ‘  25  مارچ 2023ء

  • 3

    جمعة المبارک، 2 رمضان المبارک ، 1444ھ، 24 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قومی اسمبلی کا فورم چھوڑکر کیا ملا

    Mar 26, 2023
  • پانی کا عالمی دن اور پاکستان

    Mar 26, 2023
  • چومکھی لڑائیاں

    Mar 26, 2023
  • مفت آٹا.... سیاسی رشوت، سہولت یا مصیبت

    Mar 26, 2023
  • ”اس بار،ثواب کو ضرب دیجیے“

    Mar 26, 2023
  • جیت عمران کی ہوگی 

    Mar 26, 2023
  • اردو، بانیانِ پاکستان کی نظر میں 

    Mar 26, 2023
  • جمہوری تماشا

    Mar 26, 2023
  • یہ کیاہورہا ہے؟

    Mar 26, 2023
  •  مضر صحت دودھ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی

    Mar 26, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    روزہ کی فرضیت 

  • 2

    استقبالِ رمضان 

  • 3

    فضائل قرآن (۱)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    نیاز مانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 2

    بانگ درا

  • 3

    ازخطبات اقبال

  • 4

    ضرب کلیم 

  • 5

    از کتاب اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group