سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن و سوڈان میں مختلف مقامات پر مزید امدادی سامان تقسیم کرایا ہے۔ سعودی خبررساں ادارےکے مطابق شاہ سلمان مرکز نے یمنی صوبے الحدید کے الخوخ ضلع میں 2 لاکھ 36 ہزار لٹر پینے کا پانی فراہم کیا ہے۔
علاوہ ازیں نقل مکانی کرنے والوں کے خیموں سے کچرا منتقل کرنے کے لیے 16 گاڑیاں مہیا کیں۔ شاہ سلمان مرکز نے حضرموت صوبے کے 9 اضلاع کے معذور بچوں میں 5420 سکول بیگ تقسیم کیے جن سے 5420 طلبہ و طالبات کو فائدہ ہوا۔
شاہ سلمان مرکز یمنی بچوں کو سکول بیگ فراہم کرنے کی مہم چلائے ہوئے ہے۔ شاہ سلمان مرکز نے سوڈان کے دار فور صوبے میں 94 ٹن 900 کلو گرام راشن تقسیم کیا جس سے 4200 سوڈانیوں کو فائدہ ہوا ہے۔ شاہ سلمان مرکز سوڈان میں ضرورت مندوں کو راشن تھیلے تقسیم کرکے کھانے پینے کی اشیا مہیا کررہا ہے۔