سندھ کے پسماندہ ضلع تھرپارکر میں سرکاری اسپتال کے عملے کی بے حسی کے باعث حاملہ خاتون نے کھلے میدان میں بچے کو جنم دے دیا ہے، خرم شیر زمان نے سوشل میڈیا پر سندھ سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تھرپارکر کے علاقے چیلہار میں انسانیت سوز واقعے کی ویڈیو شیئر کی ہے، خرم شیر زمان کے مطابق چیلہار میں حاملہ خاتون کو اسپتال سے باہر نکال دیا گیا، خاتون نے اسپتال کے میدان میں بچے کو جنم دیا۔ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ٹوئٹ میں طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں کے لیے ایمبولینس نہیں،حاملہ خواتین کی اسپتال میں بندش ہے، خود بیمارہوں تو ماہر ڈاکٹروں کی ٹیمیں گھربلالیتے ہیں۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ کےظالم حکمران منصوبوں پر اپنےخاندانوں کے نام لگاتےہیں جبکہ سندھ کے حکمران سسکتی،تڑپتی عوام کامذاق اڑارہےہیں، سندھ کوذاتی جاگیر سمجھ کرٹین پرسنٹ کے پیروکاروں نےلوٹا۔ اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وفاق آئینی آپشنز استعمال کرکے سندھ کی ظالم حکومت سےجان چھڑائے، افسوسناک واقعے پر صوبائی ماہرانی صحت استعفی دیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024