حضرت محمدؐ کی عزت و ناموس کے حوالے سے سیمینار آج ہوگا
ننکانہ صاحب(نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام آج بعد ازنماز عشاء جامع مسجد خضریٰ المعروف شیخاں والی میں حضور خاتم النبین حضرت محمدؐ کی عزت و ناموس کے حوالے سے سیمینار سیرت رسول ؐ کا انعقاد کیا جارہا ہے تقریب کے مہمان خصوصی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت نوشہ گنج بخش پروفیسر ڈاکٹر سید خضر حیات نوشاہی ہونگے اس موقعہ پر امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ننکانہ صاحب چوہدری محمد بشیر زرگر نے صحافیوں کو بتایا کہ عظیم الشان سیمینار کے سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔