سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی اسلام کیلئے گرانقدرخدمات ہیں: اسامہ ضیا ء بخاری
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی راہنما اور نوجوان دینی سکالر علامہ سید اسامہ ضیا ء بخاری نے یہاں ایک دینی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓنے اسلام کیلئے جو گرانقدر اور عظیم خدمات سرانجام دیں۔ اور مشکل ترین حالات میں جس انداز میں حضور نبی کریم ﷺ کا ساتھ دیا۔وہ اسلامی تاریخ کا ایک زریں باب ہے۔ آ ج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے تعلیمی نصاب میں خلفائے راشدین ؓ کے ابواب شامل کریں تاکہ ہماری نوجوان نسل اپنے اسلاف کی خدمات اور کارہائے نمایاں سے روشناس ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران بھی اگر خلفائے راشدین ؓ اور حضور نبی کریم ﷺ کے نظام مملکت سے استفادہ کریں تو وہ نہ صر ف امت مسلمہ کو گھمبیر مسائل کے گرداب سے نکال سکتے ہیں بلکہ ایک بار پھر دنیا بھر میں اسلام کے پرچم کو لہرا سکتے ہیں۔