صدر فلم فیڈریشن کا اداکارہ نیلو کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (پ ر) صدر فلم فیڈریشن اور فلمسٹار شاہد حمید نے اداکارہ نیلو کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداکارہ نیلو ملک کا اور فلم انڈسٹری کا سرمایہ تھیں۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ نیلو نے اپنے منفرد کام سے وہ یادگار فلمیں چھوڑیں ہیں جو دیکھنے والوں کے لئے ایک اثاثہ ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے لواحقین کے لئے بھی کہا کہ خدا انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔