نمائندہ خصوصی جام پور کے والد انتقال کر گئے نماز جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت
جام پور( نمائندہ خصوصی )ملک احسان عمران آرائیں ممبر ایگزیکٹو کونسل پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑے بھائی، ایم پی اے شازیہ عابد ایڈووکیٹ ،ملک عابد حسین ایڈووکیٹ ، ملک سبطین سرور ارائیں کے ماموں، ملک محمد علی آرائیں فریدی تمباکو ڈیلر اور جام احمد علی آرائیں نمائندہ نوائے وقت کے والد آرائیں برادری کے چیف ملک سراج احمد آرائیں فریدی انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔