وزیراعظم عمران خان نے میرپور میں لاوارث اور یتیم بچوں کے سکول کا افتتاح کیا

وزیراعظم عمران خان نے میرپور میں لاوارث اور یتیم بچوں کے سکول کا افتتاح کیا, یہ سکول کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ 65 ایکڑ پر محیط سکول و کالج ہے ۔ وزیراعظم نے سکول کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ۔ انتظامیہ نے وزیراعظم کوسکول کے بارے میں بریف کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ،معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان ،وزیر امورکشمیر علی امین گنڈاپور بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔ اس سکول میں بچوں کو نرسری سے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم دی جائے گی ۔ بچوں کیلئے ہوم کیئر کا بندوبست بھی کیاگیا اس سکول کیلئے حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے زمین عطیہ کی گئی تھی اور مزید 25 ایکڑ زمین عطیہ کی گئی ہے اور اس سکول کو یونیورسٹی بنانے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے .اس ریذیڈنیشنل کالج میں ہاسٹل کی سہولت بھی دی گئی ہے تاکہ دور دراز کے بچے ہاسٹل میں ٹھہر سکیں۔ وزیراعظم نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر دوپہر کا کھانا کھایا۔ وزیراعظم کو اپنے درمیان پاکر بچوں نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔