کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کا اوسط دورانیہ 3.8 دن,ہرمتاثرہ شخص 2.2 لوگوں کو وائرس منتقل کرتا ہے:جاپانی سائنسدان
جاپان میں سائنسدانوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 2 میں سے ایک مریض ایسے شخص کی وجہ سے انفیکشن کا شکار ہوا جس کے متاثر ہونے کی اس وقت علامات ظاہر نہ ہوئی ہوں۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق پروفیسر ہیروشی نِشی ارا کی سربراہی میں ہوکائیڈو یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کی ایک ٹیم نے ان ممالک کے 52 مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا ہے جہاں وائرس کا کھوج لگانے کے لئے پہلے ہی تحقیق کی جا چکی ہے۔ اِن ملکوں میں چین اور جرمنی شامل ہیں۔مذکورہ ٹیم کو پتہ چلا ہے کہ وائرس سے متاثر ہونے کی علامات ظاہر ہونے کا اوسط دورانیہ 3.8 روز تھا جو کہ پہلے سے بتائی گئی پانچ روزہ اوسط مدت کے مقابلے میں کم ہے۔سائنسدانوں نے یہ قیاس استعمال کر کے مزید تجزیے کیے کہ ہرمتاثرہ شخص 2.2 لوگوں کو وائرس منتقل کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اِس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ہو سکتا ہے دو میں سے ایک مریض نے کسی ایسے متاثرہ شخص کو وائرس منتقل کر دیا ہو جس میں کوئی علامات ظاہر نہ ہوئی ہوں۔جاپانی سائنسدانوں کی ٹیم نے کہا ہے کہ اگرچہ یہ جائزہ چھوٹے پیمانے پر تھا تاہم یہ ایک ایسے طبّی ڈھانچے کی ضرورت پر زور دیتا ہے جو معمر افراد اوربیماری کی واضح حالت والے ا±ن لوگوں کی حفاظت کرے جن میں شدید علامات ظاہر ہونے کا امکان ہو۔