جنوبی آسٹریلین ویمن کیلئے ڈراونا خواب، پوری ٹیم صرف 4رنز بنا سکی, ایک ہی کھلاڑی نے 4رنز بنائے اور باقی تمام کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئیں
جنوبی آسٹریلین ویمن کیلئے ڈراونا خواب، پوری ٹیم صرف 4رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔آسٹریلیا میں کرکٹ کا اسٹرکچر بہت زیادہ مضبوط سمجھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا میں مردوں کے ساتھ ساتھ وہاں کی خواتین بھی بہت اچھی کرکٹ کھیلتی ہیں۔لیکن بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ پوری ٹیم تو چل میں آیا کے محاورے پر عمل کرتے ہوئے پویلین لوٹ جاتی ہے۔ایسا ہی کچھ ہوا آسٹریلیا کی نیشنل انڈی جینیس کرکٹ چیمپئن شپ میں جہاں ساتھ آسٹریلیا کے لیے نیو ساؤتھ ویلز کی پہلی اننگز ڈرانا خواب ثابت ہوئی۔ٹیم صرف 10رنز ہی بنا سکی جس میں6اضافی رنز بھی شامل تھے۔اس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف ایک ہی کھلاڑی نے 4رنز بنائے اور باقی تمام کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئیں۔نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے راکسین وین وِین نے دو اووز میں صرف ایک رن دیکر 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔