پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ اگر وینزویلا میں مخاصم فریقین نے ان سے مطالبہ کیا تو وہ ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پہلے فریقین کو نزدیک لانے کے لیے ابتدائی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پوپ نے کہا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ان کو ایک خط بھیجا ہے تاہم وہ ابھی اسے پڑھ نہیں سکے۔نکولس مادورو نے اطالوی چینل اسکائی ٹی ج 24 سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے ایک خط پوپ کو ارسال کیا ہے تا کہ مکالمے کے عمل کو آسان اور مضبوط بنانے میں مدد حاصل کی جا سکے۔بات چیت کے سابقہ ادوار کی ناکامی کی روشنی میں اپوزیشن کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ مادورو اس اقدام کے ذریعے احتجاج کو دبانے اور وقت حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔پوپ فرانسیس کے مطابق کسی بھی سرکاری وساطت کو سفارتی کوششوں میں آخری قدم سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ویٹی کن اور عالمی برادری کے دیگر ارکان کو بعض ابتدائی اقدامات کرنے چاہئیں اور اس ضمن میں ہر فریق کو دوسرے کے قریب آنے کے واسطے ہر ممکن کوشش کرنی ہو گی تا کہ بات چیت کا عمل شروع ہو سکے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024