وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی ٹرین کا پیکج بہت جلد آ رہا ہے اور ممکن ہے کہ فیملی پیکج آئندہ ماہ مارچ میں سامنے آجائے، پہلے ڈیل کی بات ہورہی تھی، اب پورے پیکج کی ڈیل ہو رہی ہے، بلاول بھٹو سے صلح ہوگئی ہے،شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے 2 نئی ٹرینیں چلا رہے ہیں۔فیصل آباد ریلوے سٹیشن سے شالیمار ایکسپریس کے زریعے ملتان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم تھل ایکسپریس چلا رہے ہیں جو ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ ، لیہ، بھکر، میانوالی کے راستے روالپنڈی جائے گی۔ قصور میں لوگوں نے 15 سال سے ہمارے کرائے نہیں دیئے ان کے خلاف کارروائی کا کہا ہے اور جلد عملی کاروائیاں بھی شروع کر دی جائیں گے جبکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے 2 نئی ٹرینیں چلا رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا جناح ایکسپریس 23 مارچ اور سر سید ایکسپریس اگلے کچھ مہینوں میں ٹریک پر آجائے گی، ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اللہ نظر بد سے بچائے، 2019 ریلوے کا سال ہو گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38