وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے ,دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کے عوام نے جتنی قربانیاں دی ہیں دنیا کے کسی ملک نے اتنی قربانیاں نہیں دیں, پاکستان کی ان قربانیوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شریک رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دنیا سکڑ رہی ہے مسائل کو عالمی اشتراک سے ہی حل کیا جا سکتا ہے., انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اقتصادی تعاون کے ذریعہ خطے میں امن کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے, تمام مسائل کا حل بات چیت اور سیاسی سوچ سے ہی ہو سکتا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024