انتخابی قانون 2017 ء کو قبائلی علاقوں تک توسیع دینے کی صدارتی توثیق کر دی گئی ۔ قانون کے تحت قبائلی علاقوں کی چار سینٹ نشستوں پر انتخابات کے طریقہ کار کی بھی صدر ممنون حسین نے منظوری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین نے منگل کو انتخابی قانون 2017 ء کے فاٹا کے لیے روبہ عمل لانے کے لیے حکم نامے پر دستخط کر دئیے ہیں ۔ صدارتی توثیق پر فاٹا کی چار نشستوں پر انتخابی قانون 2017 ء کے تحت انتخابات ہوں گے ۔ صدر مملکت نے فاٹا کے لیے سینٹ انتخابات کے طریقہ کار کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ انتخابی قانون اور طریقہ کار کی صدارتی توثیق پر فاٹا کے سینٹ انتخابات کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38