امریکی اسٹاک مارکیٹ زیادہ شرح سود کے تحفظات کے باعث شیئرز کی فروخت سے چھ سالوں کی کم ترین سطح پرگر گئی۔ڈوجونز کے صنعتی اوسط انڈیکس میں 1,175پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,345.75 پر بند ہوئی۔وائٹ ہاس نے سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اس کی توجہ طویل مدتی اقتصادی اشاریوں پر مرکوز ہیں جو کہ اب تک مضبوط ہیں۔ڈوجونز میں آنے والی کمی 2011کیبعد سے فیصد کے حساب سے سب سے بڑی کمی ہے۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان کا اثر برطانیہ کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی دیکھاگیا ہے جہاں ایف ٹی ایس ای انڈیکس میں 108پوائنٹس یا1.46فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔منگل کو امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کااثر ایشیائی مارکیٹوں پر بھی پڑا جہاں جاپان کی اسٹاک مارکیٹ میں 225پوائنٹس یا 4.8فیصد کمی ہوئی جوکہ بعد میں کچھ بہتر ہوگئی۔جبکہ آسٹریلیا کی بھی اسٹاک مارکیٹ ایس پی ،اے ایس ایکس 200پوائنٹس یا 2.7فیصد کمی ہوئی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38