زون چار بی ڈویژن لیگ ائیر پورٹ اسٹارز ،ہنساآباد جمخانہ کی کامیابی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کے سی سی اے زون چار بی ڈویژن لیگ کر کٹ چیمپئن شپ میں ائیر پورٹ اسٹارز نے سعودآباد جمخانہ کو دو وکٹوں سے دوسرے میچ میں ہنساآباد جمخانہ نے ریکریشن سی سی کو چھ رنز سے شکست دی۔الحدید جمخانہ گرائونڈ پر سعودآباد جمخانہ نے186رنز کاٹارگٹ دیا۔ریحان خان38،نوشاد خان34اور محمد عبید نے22رنزبنائے۔اسد اللہ نے تین اورطالب خان نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ ائیر پورٹ اسٹارز نے حدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔عابد علی37،شجاعت احمد 32 اوراسد اللہ نے28رنز بنائے۔عمر نے چار اور ریحان خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے میچ میں ہنساآباد جمخانہ نے 220رنز کا ٹارگٹ دیا۔عبدل باسط80،شہباز40اور اریب خان نے35رنز بنائے۔ اشرف،شاہد نے دو، دو وکٹیں حا صل کیں۔ ریکریشن سی سی 214رنز بناسکی۔شاہد احمد56،محمد اشرف50اور اختر نے35رنز بنائے۔عبدل باسط،ایم رضوان نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔