سندھ اسپورٹس بورڈ وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ اور چیمپئن شپ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ ٹینس ایسو سی ایشن پہلا سندھ اسپورٹس بورڈ وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ اور چیمپئن شپ 10 فروری سے 9 مارچ کے دوران یونین کلب کراچی میں منعقد کرے گی۔ سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر سرپرستی ہونے والے اس کیمپ اور ٹورنامنت میں پیرا اسپورٹس پاکستان کا ٹیکنیکل تعاون حا صل رہے گا۔ کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے لئے ٹرائلز 10فروری کو ہونگے ۔ ابتدائی طور پر 16کھلاڑی منتخب کئے جائیں گے بعدازاں ان میں سے 8 کھلاڑیوں کو ایڈوانس ٹرینگ دی جائے گی۔کوچنگ کیمپ ہفتہ میں تین دن ( ہفتہ۔ اتوار۔پیر) صبح کے اوقات میں منعقد ہو گا ۔ جبکہ ٹورنامنٹ کیمپ کے اختتام پر منعقد کیا جا ئے گا۔ کیمپ میں منتخب کھلاڑیوں کو دو سو روپئے یومیہ کرایہ الا ونس دیا جائے گا۔محمد خالد رحمانی، ( آئی ٹی ایف کوالیفائڈ کوچ ) اس کیمپ میں کوچ کے فرائض انجام دیںگے جبکہ عشرت زہرا اور عقیل شبیر نائب کوچ ہونگے ْ۔ نادیہ رزاق ( سیکریٹری پیرا اسپورٹس پاکستان ) کیمپ کمانڈانٹ کے پرائض انجام دینگی۔ چاروںافراد سلیکشن کمیٹی کے لئے بھی نامزد کئے گئے ہیں ۔ خواجہ سعید حئی آ رگنائزنگ کمیٹی کے صدر، گلزار فیروز اور خالد جمیل شمسی نا ئب صدور ہونگے جبکہ عبدالمعز ۔ سرور حسین ، فضا فاروقی ۔ اور عباد سرور ممبران کے طور پر کمیٹی میں شامل کئے گئے ہیں۔ سلیم سیف اللہ خان صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وھیل چیر ٹینس کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کے لئے 10 اسپورٹس وہیل چیئرز کی اسپانسر کر ینگے۔