متعدد شخصیات نے مفتی مختار علی رضوی کی والدہ کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنماؤں راجہ خرم پرویز، راجہ جاوید اشرف، میونسپل کمیٹی گوجرخان کے چیئرمین راجہ شاہد صراف، جے یو پی کے رہنماؤں قاری نور المصطفیٰ نورانی، قاری کامران اختر صدیقی، چوہدری ساجد مبشر رضا ایڈووکیٹ، حافظ محمد حسین، علامہ مشتاق احمد جلالی، سید سعید احمد گیلانی، سید غلام علی شاہ نے چیچی بہادر میں جا کر سنی جماعت پاکستان کے صدر مفتی مختار علی رضوی کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔