کراچی کو تاجردوست شہر بنائیں گے مفسر عطا ملک
۔کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر مفسر عطا ملک نے کہا ہے کہ کراچی چیمبر چھوٹے اور بڑے تاجروں کے درمیان کسی تفریق پر یقین نہیں رکھتا۔ چھوٹے تاجروں کے لئے کراچی چیمبر کے دروازے ہمیشہ کھلے تھے اور ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ یہ بات انہوں نے آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے وفد سے خطاب کرکرتے ہوئے کہی، وفد کی صدارت مرکزی جنرل سیکریٹری محبوب اعظم اور کراچی کے صدر محمود حامد کررہے تھے اس موقع پر سینئر نائب صدر حاجی عبدالباسط ،نائب صدر ریحان حنیف ، تنویر باڑی ،پائلیٹ محمد آصف نے بھی موجود تھے۔ چیمبر کے صدر نے کہا کہ ہم نے چھوٹے تاجروں کو درپیش امن و امان کے مسئلے پر گزشتہ دنوں ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کو کراچی چیمبر میں مدعو کیا تھا انہوں نے کہا کہ آپ کے مسائل کے حل کے لئے ہر ڈسٹرکٹ کے بلدیاتی سربراہ اور پولیس کے ذمہ داران کو بلا کر مارکیٹوں کے مسائل حل کرائینگے۔ ہم نے کراچی کو پر امن صاف ستھر ااور بزنس فرینڈلی شہر بنانے کا عزم کیا ہوا ہے۔ BMGکے قائد سراج قاسم تیلی نے ہمیشہ تاجروں کی بلا امتیاز خدمت کی ہے اور خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔ اسمال ٹریڈرز آرگنائزیشن کے صدر محمود حامد نے کہا کہ ہم کراچی چیمبر اور BMGکی قیادت کے مشکور ہیں۔ آج اسمال ٹریڈرز کے وفد میں کیماڑی سے لانڈھی تک کے تاجر رہنما موجود ہیں اور وہ آپ سے مسائل کے حل کی امیدیں رکھتے ہیں۔ BMGکی قیادت میں چھوٹے تاجروں کو کٹھن حالات میں بھی تنہا نہیں چھوڑا۔ سانحہ بولٹن مارکیٹ ، کباڑی مارکیٹ ، ٹمبر مارکیٹ، سولجر بازار ہو یا کوئی اور مسئلہ سراج قاسم تیلی اور چیمبر نے اگلے مورچوں پر کھڑے ہوکر چھوٹے تاجروں کی مدد اور رہنمائی کی ہے۔ آج تاجر پھر بد امنی کا شکار ہیں۔ مارکیٹوں کے تالے ٹوٹ رہے ہیں۔ موبائل اسنیچنگ اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں۔ اس کی بڑی وجہ مجرموں کو سزا نہ ملنا ہے۔ عدالتی اور پولیس کے تفتیشی نظام کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ گواہوں کے تحفظ کے لئے Witness Protection Lawکا نفاذ بے حد ضروری ہے جس کی عدم موجودگی کی وجہ سے گواہ گواہی دینے پر تیار نہیں ہوتے۔ یہی وجہ ہے کہ آپریشن کے بعد سے کسی بھی بڑے مجرم کو سزا نہیں مل سکتی اور اب مجرموں کے حوصلے پھر سے بلند ہو رہے ہیں۔ مرکزی جنرل سیکریٹری