قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے مجوزہ دفاعی بجٹ پر وزارت دفاع سے بریفنگ مانگ لی
اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے وزارت دفاع سے مجوزہ دفاعی بجٹ 2018-19ء پر بریفنگ مانگ لی۔ قائمہ کمیٹی نے ضابطہ کار کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے دفاعی بجٹ سے آگاہی کے لئے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا۔ کمیٹی کو بریفنگ کی ہدایت کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے وزارت دفاع کو آئندہ کے ترقیاتی دفاعی بجٹ کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے ترمیم شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق تمام وزارتیں آئندہ کے ترقیاتی بجٹ کے بارے میں متعلقہ مجالس قائمہ کو آگاہ کرنے کی پابند ہیں۔