ایران: کفن پہنے شخص کی ایوان صدر میں گھسنے کی کوشش، فائرنگ سے زخمی
تہران (صباح نیوز+این این آئی+اے ایف پی)ایران کے دارالخلافہ تہران میں کفن پہنے شخص کی ایوان صدر میں زبردستی گھسنے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مشتبہ شخص زخمی ہوگیا۔ ڈپٹی گورنر برائے سکیورٹی محسن حمدانی نے خبر رساں ادارے فارس اور تسنیم سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کفن پہنے شخص نے دروازوں کو دھکا دیتے ہوئے ایوان صدر میں گھسنے کی کوشش کی تھی حکام مشتبہ شخص کی شناخت اور اس کے مقاصد جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ان کو ایک فون کال موصول ہوئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ مشتبہ شخص کے پاس چاقو بھی تھا۔