لیبیا میں حادثے کا شکار نہیں ہوا، دل گھبرانے کے باعث کشتی سے آخری لمحہ اتر گیا میرا پاسپورٹ وہیں رہ گیا: رحمت خان
ڈنگہ (نامہ نگار) لیبیا کشتی سانحہ کے مردوں کی فہرست میں شامل رحمت خان سکنہ راجو آخری لمحوں میں دل گھبرانے کے باعث کشتی سے اتر جانے کی وجہ سے بچ گیا۔ اپنے بھائی محمد اسماعیل اور اس کے خاندان کے ہمراہ جا رہا تھا۔ خوفزدہ ہو کر کشتی سے اتر گیا۔ اس کا پاسپورٹ اس کے بھائی کے پاس تھا۔ حادثہ کے بعد کشتی سے اس کا پاسپورٹ ملنے کی وجہ سے اسے بھی مرنے والوں میں شمار کر لیا گیا۔ رحمت خان نے مقامی صحافیوں سے رابطہ کرکے اپنے بچ جانے کی اطلاع دی۔