پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس 8 فرو ری کو ہو گا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس 8 فروری کو دن گیارہ بجے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں کمیٹی روم نمبر 2 میں ہو گا جس میں اعلیٰ عسکری قیادت کو بھی مدعو کر لیا گیا۔ دفاع، خارجہ امور کے وزرائ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مشیر خزانہ اور مشیر قومی سلامتی خصوصی دعوت پر شریک ہوں گے۔قومی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔ پاکستان کو امریکہ سے ملنے والے اتحادی امدادی فنڈ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔