دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کو سراہنے کی بجائے دھمکیاں دی جارہی ہیں: فضل الرحمان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم کو فوری روکنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ بین الاقوامی سیاست کی ترجیحات تبدیل ہوچکی ہیں۔ امریکہ کے کردار کو 2010ء کے تناظر میں دیکھنا ہوگا۔ نائن الیون کے بعد دنیا کا سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوا ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم نے 15 سال قربانیاں دیں۔ ہماری قربانیوں کو سراہا نہیں جارہا، الٹا دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ موجودہ ملکی مسائل کے حل کیلئے تمام مکاتب فکر ملکر حل کریں۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے شیدائی اور متوالوں کو آزادی سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ ہمیں اپنی ترجیحات کے حوالے سے فارن پالیسی بنانا ہوگی۔