جنوبی افریقہ بھارت کے درمیان تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا
سنچیور ین (این این آئی)جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) بدھ7 فروری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائیگا، چوتھا 10 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا، پانچواں 13 فروری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائیگاجبکہ چھٹا اور آخری میچ 16 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ چھ میچز کی سیریز میں بھارت کو دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی، بھارتی ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی ٗاس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں میزبان جنوبی افریقا نے بھارت کو 2-1 سے شکست دی تھی۔