چیف جسٹس نے سیکٹر ایف 8اسلام آباد میں پبلک پارک ٗفٹ بال گرائونڈ پر قبضہ کا از خود نوٹس لے لیا ٗ رپورٹ طلب
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سیکٹر ایف 8اسلام آباد میں پبلک پارک/فٹ بال گرائونڈ پر مبینہ قبضہ کا از خودنوٹس لے لیا ہے۔ پرنٹ اور سوشل میڈیا پر جاری خبروں پر اس حوالے سے ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے چیئرمین سی ڈی اے سے تین دن میں رپورٹ طلب کی ہے ۔