ایکشن فلم ایونجرز انفیٹی وار کا نیا ٹریلر جاری
نیویارک (آئی این پی) ہالی ووڈ فلم کی سپر ہیرو ایکشن فلم ایونجرز انفیٹی وار کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔2012 کی دی ایونجرز اور2015کی دی ایج آف الٹرون کے اس پرسیکوئل کی ہدایتکاری انتھونی روسو اورجوئے روسو نے مشترکہ طور پر دی ہے جس میں رابرٹ ڈاونی جونیئر، کرس ایوانز،کرس ہیمسورتھ،مارک رفالو،جیریمی رینر،سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن، الزبتھ اولسن،کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن مارول کامکس پروڈکشنز کی سابقہ فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں ، جبکہ وِن ڈیزل ،ڈیو بیٹسٹا، زوئے سیلڈانا،کرس پریٹ،بریڈلے کوپر،ٹام ہیڈلٹن سمیت کئی نامور اداکار بھی ان فلم میں جلوہ گر ہونگے۔