فنکاروں کی نیشنل فائونڈیشن آف کلچرل جرنلسٹس کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد
لاہور (ا ین این آئی)شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی نیشنل فائونڈیشن آف کلچرل جرنلسٹس کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے ۔ منتخب ہونیوالے عہدیداروں میں صدر اے آر گل ، جنرل سیکرٹری سید ساجد یزدانی ، سینئر نائب صدر خواجہ آفتاب حسن ، نائب صدر عابد گوندل ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری ریاض منیر ، جوائنٹ سیکرٹری ارشد لیق، سیکرٹری اطلاعات شرافت علی ، خزانچی دبیر بٹ ، گورننگ باڈی رانا نوید ، محمد نعیم ، فاطمہ مختار بھٹی ، خلیل شاہد ، افتخار خان ، سپریم کونسل میں عمران احسان ، شہزاد فرموش ، رانا خالد قمر ، ڈاکٹر شجاعت حامد شامل ہیں جبہ سرپرست اعلیٰ طفیل اختر اور چیئرمین سلیم کامران ہیں ۔ سینئر اداکار راشد محمود نے منتخب ہونیوالے عہدیداروں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔فلمسٹار ثناء ، مدیحہ شاہ ، احسن خان ، جاوید شیخ ، حیدر سلطان ، عارف لوہار ، رابی پیرزادہ ، شبنم مجید ، نور بخاری ، ریمبو ، صاحبہ ، ولی حامد ، نیلم منیر ، شیبا بٹ ، جیا علی ، اسلم شیخ ، غلام محی الدین ، جاوید شیخ ، افتخار ٹھاکر ، گوشی خان ، مہک نور ، صوبیہ خان ،طاہر نوشاد ، قیصر ثناء اللہ ، ملک طارق ، تنویر عالم ، الحمراء آرٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ صحافت میں اعلی اقدار کی رویات کو آگے بڑھائیں گے اور اپنے قلم سے صحافت کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں گے جس کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ۔